پاکستان میں امریکی ایف بی آئی کا ایجنٹ خصوصی مشن پر ہے

 Joel Cox

Joel Cox

کراچی (جیوڈیسک)امریکی شہری جوئیل کاکس کے وکیل نے سی کلاس کا چالان پیش کر دیا۔ وکیل کا کہنا ہے کہ جوئیل کاکس خصوصی مشن پر ہے اور اسے اسلحہ رکھنے کی اجازت ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں جوئیل کوکس کے خلاف اسلحہ رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جوئیل کاکس خود عدالت میں پیش ہوا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔

وکیل جوئیل کاکس بیرسٹر زاہد کا کہنا تھا کہ جوئیل کاکس خصوصی مشن پر ہے اسلحہ رکھنے کی اجازت ہے۔

اسلحے کا غلط استعمال ثابت نہیں ہوا۔ عدالت میں امریکی سفارت خانے کا خصوصی خط بھی پیش کیا گیا۔ عدالت نے امریکی سفارت خانے کا خط وزارت داخلہ سے تصدیق کرانے کا حکم دے دیا۔

ملزم جوئیل کاکس کے قبضے سے 5 مئی کو کراچی ایئر پورٹ پر پستول کے میگزین اور گولیاں برآمد ہوئی تھیں،ملزم عدالت سے ضمانت پر رہا ہوچکا ہے۔