کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سے مویشیوں کی برآمد پر رواں سال یکم اکتوبر سے پابندی عائد کر دی جائے گی تاکہ مقامی سطح پر گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پایا جا سکے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے مویشیوں کی بڑھتی برآمد پر پابندی عائد کرنے فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ مالی سال زندہ مویشیوں کی برآمد میں 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو ا اور 21 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے جانور برآمد کئے گئے ۔حکام کے مطابق بڑھتی برآمد اور ایران، متحدہ عرب امارات، افغانستان اور دیگر ممالک میں مویشیوں کی اسمگلنگ سے ملک کی لیدر انڈسٹری کو بھاری نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مقامی سطح پر گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔