افوج پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈا کرنے پر جیو اور حامد میر نے قوم سے معافی مانگیں۔

APML

APML

پاکستان: آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سینئر رہنما طاہر حسین سید کی طرف سے مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کو دئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ۔ پاک فوج کے خلاف نجی جیو ٹی وی پر حامد میرکے قاتلانہ حملے میں قومی سلامتی اداروں کو دملوث کرنا شرم ناک اور افسوس ناک عمل تھا۔ صحافی برداری نے ہمیشہ محب وطن ذمہ درانہ انداز سے اپنا کردار انجام دیا ہے۔ اور ہمیشہ ملکی سالمیت اخوت اور قربانی کے فروغ دینے میں اپنا کردار مثبت کردار پیش کیا ہے۔

اور پاکستان اور افواج پاکستان پر اعتماد اور فخر کا اظہار کیاہے۔ مگر کچھ نا عاقبت اندیش اور کاروباری صحافیوں اور ٹی وی چینل نے پاکستان کی افواج اور اداروں کو بد نام کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ جس پاکستانی قوم مین غم و غصے کی لہر دوڈ گئی اور دوسری طرف پاکستان کا ازلی دشمن بھارت پاکستانی دفاعی اداروں کو بد نام کرنے کے طور پر استعمال کرتا رہا اور عالمی دنیا میں افواج پاکستان کے خلاف مزید زہر اگلنے لگا اور پاکستان فوج کے تقدس کو دنیا کے سامنے پامال کرنے کی ناکام کوشش کرتا رہا۔ آزادی صحافت کا حق سب کاہے ، مگر اس احتیاط کے ساتھ کے ملکی وحدت ،قوی سالمتی دفاع اور امن و امان کی صورت ھال متاثر نہ ہو۔جو ڈنیشنل انکوئیری کمیشن نے افواج پاکستان کو عزت کے ساتھ سر خرو کر دیا۔ فوج کسی بھی شک سے بالا تر اور وطن عزیز کے تحفظ اور استحکام کا ضامن ادارہ ہے اور پاکستان کا وقار ہے جس سے ہمیشہ اور مشکل گھڑی میں جانفشانی کے ساتھ اپنا فریضہ انجام دیتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے۔