پاک فوج کے بہادر جوان محرم لنڈ وزیرستان میں دہشتگردوں سے بڑی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید

Shaheed Moharam Lund

Shaheed Moharam Lund

دادو (فیاض جعفری) وطن عزیز پر ایک اور جوان کی جام شہادت قوم کے لیے باعث فخر، دادو سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے بہادر جوان محرم لنڈ وزیرستان میں دہشتگردوں سے بڑی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے بہادر شہید محرم لنڈ کا جسد خاکی تحصیل دادو میں ان کے آبائی گاؤں کریم داد لنڈپہنچا دیا گیا جہاں ان کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی۔

نمازہ جنازہ میں سیاسی، سماجی ، مذہبی اور عسکری قیادت سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقعے پر قوم کے بہادر بیٹے کو پاک فوج کی طرف سے سلامی پیش کی گئی اور آبائی گاؤں کے قبرستان میں ان کی تدفین کی گئی۔شہید محرم لنڈ کے سوگواروں میں ان کے ماں باپ سمیت ان کی زوجہ اور دو سال کا بیٹا شامل ہے۔

شہید کے ماں باپ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بہادر بیٹے پر فخر ہے ملک اور قوم کی خاطر قربانی رائیگان نہیں جائے گی۔

03152515800