کراچی (اسٹاف رپورٹر ) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت‘ نائب صدر یونس سایانی ‘ سیکریٹری راجہ انور ایڈوکیٹ ‘فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چاند ‘ شعبہ خواتین کی سربراہ میڈم انیتا ‘ میڈم تبسم ناز اور سیکریٹری اطلاعات عمران چنگیزی نے میجر جنرل عامر ریاض، میجر جنرل صادق علی، میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ اور میجر جنرل عمر فاروق درانی کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نہ صرف ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہیں۔
بلکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بیش بہا قربانیاں دیکر دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو توڑتے اور ان کا قلع قمع کرتے ہوئے پاکستان و عوام کے مستقبل کو بھی محفوظ و مستحکم بنانے میں مصروف ہیں جس پر نہ صرف محب وطن روشن پاکستان پارٹی کی قیادت اور رہنما بلکہ تمام کارکنان اور پاکستان کے 18کروڑ عوام بھی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے اور ان پر مکمل اعتماد وفخر کا اظہار کرتے ہیں۔