اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک فوج نے الیکشن کمیشن سے ضمنی انتخابات کی پولنگ اسکیم مانگ لی ہے، جس کے مطابق ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اور فوجی حکام کے درمیان ملاقات میں ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کی پولنگ اسکیم اگلے دو روز میں فوجی حکام کو فراہم کر دی جائے گی جس کے مطابق انتخابات میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گااور یہ تعین بھی کیا جاسکے گا کہ 22 اگست کے ضمنی انتخابات میں کتنی فوج تعینات کی جائے گی۔