کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاک افواج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے “ایک شام امن کے نام “کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا۔ تیاریوں کے حوالے سے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر رشید زمان کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر ڈاکٹر عمران نذیر، فنانس سیکریٹری ڈاکٹر حنیف اللہ ،ڈاکٹر گل محمد ،ڈاکٹر صاحبزادہ ،ڈاکٹر حسنات ،ڈاکٹر اصغر ،ڈاکٹر عزیز ،ڈاکٹر عمر ،ڈاکٹر حبیب الرحمن ،ڈاکٹر محسن ،طاہر اعوان ،ایوب خان ،ناصر خان ، امان اللہ پشاوری ،حارث صوابی وال ،شان عرف شانی ،بہادر علی ،سہیل اختر محمد سلیم ،محمد فاروق،میرافضل،سعد بن جعفر اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رشید زمان نے کہاکہ تقریب کے انعقاد کا مقصد ہم اپنے بہادر پاک افواج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کریں تقریب رواں ماہ کے آخری ہفتے میں کراچی کی مقامی آڈیوٹیوریم میں منعقد کیا جائیگا جس میں تمام مکاتب فکر اور شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کرینگے۔
انہوں نے کہاکہ تقریب کے حوالے سے تیاریوں کا آغا کردیا گیا اس حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عمران نذیر اور فنانس سیکریٹری ڈاکٹر حنیف اللہ نے کہاکہ کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت ماہ جنوری کے آخری ہفتے میں منعقد ہونے والی تقریب” ایک شام امن کے نام ” شہر میں قیام امن کی بحالی اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کا ضامن ثابت ہوگا انہوں نے کہاکہ تقریب کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دے دیں گئیں ہیں انشا اللہ شایان شان تقریب کا انعقاد ہو گا۔ جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر