افواج پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ مسعود صدیق

Lahore

Lahore

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی نے کہا کہ افواج پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بھارت اپنے ناپاک عزائم لے کر مذاکرات کا راگ الاپنا چھوڑدے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ہفتہ وار محفل نعت و تربیتی نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کے خلاف جاری احتساب کا عمل خوش آئند اقدام ہے جس کو ہرصورت جاری رہنا چاہیئے،تمام کرپٹ سیاستدانوں، وزراء سمیت اعلیٰ سرکار ی عہدوں پر فائز عوام کی خدمت کے نام نہاد بڑے بڑے دعوے کرنیوالے کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے کیونکہ انہوں نے ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے برُی طرح لوٹا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ آپریشن ضرب عضب نے ملک دشمن عناصر کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے پوری قوم آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور افواج پاکستان کی تہہ دل سے مشکور ہے جن کی محب وطن کوششوں اور لازوال قربانیاں ملک میں حقیقی امن کے قیام میں انتہائی اہمیت کی حامل ہیںاور اب اس آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے سہولت کاروں اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر کے خلاف بھی کاروائیاں کی جائیں ۔نشست کے اختتام پر ملکی سلامتی اور آپریشن ضرب کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔