لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما، کوارڈئینیٹر وزیر اعلی پنجاب رانا مبشر اقبال، فنانس سیکرٹری پنجاب کالمسٹ کونسل آف پاکستان سجاد علی شاکر نے لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنی فوج کے جوانوں کی شہادتوں پر فخر ہے اور پاکستانی فوج ہندوستانی جارحیت کا ہر اعتبار سے جواب دینے کی اہلیت رکھتی ہے ہندوستانی جارحیت کیخلاف پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔
ہمارے بہادر عوام اور مسلح افواج دشمن کے تمام عزائم کو ناکام بنا دیں گی۔پاکستان کا دفاع پوری قوم کر رہی ہے۔ کوارڈئینیٹروزیر عالیٰ پنجاب نے بھمبر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدیدالفاظ میں سخت مذمت کی ہے۔
رانا مبشر اقبال نے کہا کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے باعث شہید ہونے والے پاک افواج کے جوانوں کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہے کہ وطن کی حفاظت کیلئے اپنی زندگیاں نچھاور کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں اور پوری قوم کو اپنے ان بہادر ہیروز کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ دشمن غلط فہمی میں نہ رہے۔ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کیلئے پوری قوم بہادر افواج کیساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک افواج وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار اور بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ دشمن کسی بھول میں نہ رہے اور کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
پاک افواج کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلااشتعال فائرنگ سے بھارتی جارحیت بے نقاب ہو چکی ہے۔ بھارت ہماری امن دوستی کو کمزوری نہ سمجھے خطے میں کشیدگی کسی کے حق میں نہیں بھارت کو شرانگیزی بہت مہنگی پڑے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزیوں کے مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھائے گی۔
تحریر : سجاد علی شاکر sajjadalishakir@gmail.com lahore 03226390480