راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج نے خیبرایجنسی سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا جس کے بعد وہاں کا انتظام سول ایڈمنسٹریشن کے حوالے کردیا گیا۔
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خیبرایجنسی میں ہونے والے آپریشن کے حوالے سے بتایا کہ خیبر ایجنسی اور باڑا سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا گیا ہے۔
تمام علاقوں کو کلیئرنس کے بعد سول انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔