پاکستان کا پاک فوج کے میجر کی شہادت پر افغانستان سے شدید احتجاج

protests

protests

اسلام آباد (جیوڈیسک) طورخم بارڈر پر میجر علی جواد چنگیزی کی شہادت ۔ افغان سفیر کی دفترخارجہ طلبی۔ پاکستان کا افغانستان سے شدید احتجاج اور افغانستان کے الزامات مسترد۔ افغان سفیر حضرت عمر ذخیل وال کو دفتر خارجہ طلب کر کے کہا گیا کہ افغان حکومت بلااشتعال فائرنگ روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

چند دنوں سے مسلسل فائرنگ تشویشناک ہے۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے واضح کیا کہ پاکستان تعمیرات اپنی حدود میں کر رہا ہے۔ تعمیرات کا مقصد نقل و حرکت کو باضابطہ بنانا ہے۔ فائرنگ سے سرحدی انتظام متاثر ہوا۔