پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد

Happy 14 August

Happy 14 August

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
آج جہاں 14 اگست 2015 جشنِ آزادی کے موقعے پر میری جسوروغیور پاکستانی قوم کی زبان سے 69 یومِ آزادی مبارک ہو کے انمٹ جملے ادا ہوئے، تو وہیں میری قوم کی زبان پر ایک فقیدالمثل یہ نعرہ بھی کانوں میں سُرگھولتا رہا کہ” پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد “ اور آج کئی سالوں بعد تُزک احتشام کے ساتھ جس طرح میری پاکستانی قوم نے پرجوش انداز سے اپنایہ جشنِ آزادی صرف ایک پاکستانی قوم بن کر بنایا اور ایک دوسرے کو اپنے انتہرویں یومِ آزادی کی مبارک بادیں پیش کیں تواِن مبارک اور حسین ساعتوں میں ساری پاکستانی قوم نے مُلک کو دہشت گردی، قتل وغارت گری، کرپشن اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کے لئے ہاتھ میں مُلکی سلامتی اور استحکام کا پرچم بلندکئے اپنے پُرعزم سپہ سالارِ اعظم جنرل راحیل شریف سے بھی اظہارِ تشکر کیا اور اِ ن کے عزمِ عالی پراِن کے شابہ بشانہ کھڑی رہنے کا عہدکیا اوراپنی پاک فوج سے مکمل ملی یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے مُلک کے چپے چپے میں پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد “ کے فلک شگاف نعروں سے ملک کے درودیوار کو بھی مست کردیا۔

قوم کی دُعاہے کہ اَب اللہ کرے کہ میرے دیس کی پاک سر زمین پر کبھی بھی ناپاک عزائم رکھنے والے دہشت گردوں ، فرقہ واریت کو ہوادینے والے عناصر، کرپشن، قتل وغارت گری،لوٹ مار اور لسانی و تعصبی سیاست کرنے والوں کا کوئی ناپاک دورنہ آئے، اور میرایہ دیس جسے لاکھوں اِنسانوں کی قیمتی قربانیوں کے بعد حاصل کیاگیاہے یہ جنرل راحیل شریف جیسے عظیم سپہ سالارِ اعظم کی رہنمائی اور سرپرستی میں ہمیشہ امن و آشتی کے ساتھ اپنی ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرتاہوااُوج ثُریاکی بلندیوں کو بھی پار کر جائے۔

اِس میں کوئی شک نہیں کہ 1971ءکی وارمیں اگرہماری فوج میں جنرل راحیل شریف یا اِن جیسے حقیقی معنوں میں محب وطن سپہ سالاراعظم ہوتے توکبھی بھی ہمارایہ مُلک دولخت نہ ہوتااور نہ بنگلہ دیش کبھی بنتااور ہماری طاقت کبھی نہ بٹتی..سابقہ جنرلوں (ضیاءالحق اور پرویزمشرف جیسے دیگر )کی مصالحتوں کی وجہ سے نہ مُلک کسی کا آلہ کار بنتااور نہ ہی ہمارے مُلک میں دوسرے ممالک کی جنگیں لڑی جاتیں اور نہ ہی ہماری زمین پر دوسرے ممالک سے دہشت گردعناصر آتے اور اپنی اِنسانیت سُوز سرگرمیوں کی تکمیل کرنے کے خاطر میرے دیس کی زمین کے زروں کو میرے معصوم اِنسانوں کے مقدس خون سے رنگ کر ترکرتے اورنہ ہی سانحہ پشاوررونماہوتاجس میں میرے مُلک کے سیکڑوں پھول سے بھی زیادہ نرم ونازک معصوم اسکول کے بچے دہشت گردوں کی دہشت گردی کا نشانہ بن کراپنے والدین اور لواحقین سمیت اہلیانِ وطن کوبھی تاقیامت رونے کے لئے چھوڑجاتے.. اور اِسی طرح نہ تو سانحہ صفوراگوٹھ کا کوئی المناک سانحہ ہوتاجس میں کئی معصوم امن پسنداِنسانوں کو دہشت گردوں نے اپنی ناپاک دہشت گردانہ کارروائی کا نشانہ بنایا۔

 Pakistan Army

Pakistan Army

اِنہیں آغوش قبرمیں ابدی نیدیںسونے کے لئے بھیج دیا…. چودہ اگست 2015کو ایک بڑے عرصے کے بعد میری پاکستانی قوم نے کراچی سمیت مُلک بھر میں 69واں یوم آزادی منایا اور اِس موقعے پر مقبوضہ کشمیر میں بھی سبزہلالی پرچم لہرایاگیا اِس بارجس امن وسکون اوروالہانہ انداز سے پاکستانیوں نے ا پنے69ویں یوم آزادی پر پُرجوش جشنِ آزادی منایایہ بینظیرہے، جگہ جگہ چھوٹے بڑے قومی پرچوں کی بہار رہی ، اِس روز نہ توکسی نے اپنی پہنچان سندھی ، پنجابی ، بلوچ ، پٹھان اور نہ ہی مہاجر کہہ کر کروائی بلکہ سب کی زبان پر یہ رہاکہ ”ہم سب صرف پاکستانی ہیں اور ہر فرد پاکستانی قوم کی ایک اکائی ہے جو اپنے دیس اور وطن کی ترقی وخوشحالی اور اِس کی بقاءو سلامتی کے خاطر بلارنگ ونسل اپنے خون کے آخری قطرے تک سب کچھ قربان کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے،اِن حوصلہ افزاءملی جذبات کو اپنی زبان پر سجائے عوام سڑکوں پر نکل آئے،مُلک کا کوئی کونہ، کوئی گلی کوچہ ایسانہیں رہاجہاں قومی ترانے اور ملی نغمے نہ گونج رہے ہوں،تیرہ اگست کو رات کے بارہ بجتے ہی مُلک بھر میں یوم آزادی کے موقع پر سرکاری اور نجی سطح پر آتش بازی کے خوبصورت اور شاندارمظاہرے کئے گئے اوریوم آزادی پر نوجوانوں نے جشنِ آزادی کے جلوس اور ریلیاں نکالیں، اور جشنِ آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

ہاں..آج یہ حقیقت ہے کہ اِس سال میرے دیس کی سرزمین پر جس پُرسکون اور پُرامن انداز سے 69واں جشنِ آزادی منایاگیاجہاںیہ مُلکی تاریخ میں ایک انمٹ اور سُنہرے باب کا اضافہ کرگیاہے تووہیں یہ جشنِ آزادی ہمیں یہ حوصلہ اور اُمیدبھی دے گیاہے کہ اَب آئندہ سالوں جتنے بھی جشن آزادی اور قومی ایام و مذہبی تہوارآئیں گے اِنہیں بھی ہم باہم متحد اور منظم اور ہر قسم کی فرقہ واریت اور لسانیت سے پاک ہوکرخوب سے خوب ترمنائیں گے اور اپنے دُشمنوں کی ہر اُس ناپا ک سازش کو خاک میں ملادیں گے جس سے یہ ہمیں آپسمیں لڑواکر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں اور اَب ہم اِنہیں یہ بھی بتادیں گے کہ آج ہم پاک فوج کے سپہ سالارِ اعظم جنرل راحیل شریف کی مضبوط قیادت میں ایک ایسی قوم ہیں اَب جو اپنی سرزمین پر کسی بھی دہشت گرد اور جرائم وکرائم پیشہ عناصر اور کرپشن کی لت میں غرق کسی بھی فرد کو برداشت نہیں کریں گے.. جبکہ اپنے 69ویں یومِ آزادی پر پاکستانی قوم نے مُلک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے دہشت گردوں کو نشانی عبرت بنانے کے لئے سُپریم کورٹ کی طرف سے فوجی عدالتوں کو بحال رکھنے کے فیصلے سمیت فوجی عدالت سے آرمی پبلک اسکول پشاور اور کراچی میں سانحہ صفورامیںملوث 7دہشت گردوں کو سزائے موت اور ایک کو عمرقیدکی سزاسنائے جانے کوخوش آئندقراردیاہے اور اِس کے ساتھ ہی قوم نے فوجی عدالتوں کی جانب سے پشاور اور صفوراگوٹھ سانحات کے مجرمان کی سزاو ¿ں پر وزیراعظم نوازشریف کے ردِعمل کو بھی سراہاہے کہ”دہشتگردی کی کمرتوڑنے میںفوج کا کردارمثالی ہے۔

Pakistan

Pakistan

پاکستان سے مجرمانہ ومنافقانہ کارروائیوں کا جلدخاتمہ ہوگا، فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ قوم کے روشن مستقبل کی خاطرکیا،یہ جان کر اطمینان ہواپشاور کے معصوم، ننھے پھولوں کو بہیمانہ طورپر شہیدکرنے والے سفاک درندے کیفرِ کردارکو پہنچے،“۔ آج جس پر پاکستان کے 19کروڑپاکستانیوں کا اپنی فوج کے سپہ سالارِ اعظم جنرل راحیل شریف اور پاک فوج پر جتنااعتماد ہے اِس پر قوم کی ایک یہ بھی شدیدخواہش ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت کے اختتام سے قبل ہی قوم کو جنرل راحیل شریف کی ملازمت میں مزیددس سال کی توسیع کا اعلان کرکے ایک ایسی خوشخبری دیں جس کی پاکستانی قوم منتظرہے آج قوم کی جنرل راحیل شریف کے لئے یہ نیک خواہش اور تمنااِس لئے ہے کہ قوم کا خیال یہ ہے کہ ہمارے حکمران و سیاستدان اُمورمملکت چلانے اور سنبھالنے میں بُری طرح سے ناکام ہوگئے ہیں مُلک کا کوئی ایک بھی شعبہ ایسانہیں ہے آج جِسے ٹھیک کرنے میں فوج نے سول حکمرانوں کی مددنہیں کی ہے الغرض یہ کہ جب سرحدوں کی حفاظت سے لے کر مُلک کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں فوج ہی اپنی خدمات انجام دے رہی ہے تو پھر کیوں نہ ہماری سول خود ہی قیادت خوش اسلوبی مُلک کو جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج کے حوالے کردے اور جب مُلک ٹھیک ہوجائے تو پھراگر سول قیادت یہ سمجھے کہ یہ پاک فوج کی طرح مُلک کے ساتھ مخلص ہے اور اُسی طرح مُلک چلانے کی اہل ہے آج جس طرح جنرل راحیل شریف اور پاک فوج مُلک کاانتظام سنبھال کر چلارہی ہے تو پھر اقتدارسنبھال لے ورنہ مُلک کی باگ ڈرورجنرل راحیل شریف اور پاک فوج کے ہی حوالے رہنے دے۔

اَب یہ فیصلہ وزیراعظم میاں نوازشریف کو کرناہے کہ وہ مُلک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے خاطر مُلک کو دہشت گردی اور کرپٹ او رجرائم جیسے سیاسی عناصرسے پاک کرنے کے لئے جنرل راحیل شریف کی مدتِ ملازمت میں دس سال کی توسیع کرتے ہیں یا پھروزیراعظم میاں نوازشریف اپنے جیسے دوسرے سیاست دانوں کو کسی انجام سے بچانے کے لئے مصالحتوں کا شکارہوکرایسانہیں کرتے ہیں..؟؟جس کی قوم کو خواہش اور تمناہے کیوں کہ موجود حالات میں ساری پاکستانی قوم کا یہ کہناہے کہ آج مُلک کو اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات میں بٹے سیاست دانوں اور جمہوریت بچانے کی چکرمیں پڑے قوم کا بیڑاغرق کرنے والے سیاسی حکمرانوں، قومی خزانہ لوٹ کھانے والے کرپٹ افسرشاہی اور قومی اداروں میں ٹھیکداروں کے لئے جاب ورکرز نکالتے نکالتے اِسے اپنا جیب ورک سمجھ کر قومی اداروں اور قومی خزانے کو لاکھوں، اربوں اور کھربوں کا نقصان پہنچاکر اپنے بینک بیلنس بڑھانے اور 120گزکے گھروںسے نکل کر 1000/500گز کے کروڑوں مالیت کے بنگلوں کے راتوں رات مالکانہ حقوق کے دعویدارکرپٹ بیوروکریٹس کو FIA اور نیب کے دائرے کارمیں لانے کے بعد اِن سے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لینے اور مُلک کوایسے بہت سے کرپٹ بیوروکریٹس اور سیاستدانوں سے پاک کرنے والے جنرل راحیل شریف کی اشدضرورت ہے نہ کہ اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات میں بٹے رہنے والے مصالحت پسند حکمرانوں اورسیاستدانوں اور قومی اداروں گدھ کی طرح بیٹھے قومی خزانے کو لوٹ کھانے والے بیوروکریٹس کی کوئی ضرورت ہے۔

Azam Azim Azam

Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com