پاکستانی فوج ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پوری قوت سے جو اقدام کر رہی ہے یہ فوج کی ذمہ داری بھی ہے۔ صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد

گوجرانوالہ: پاکستانی فوج ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پوری قوت سے باطل قوتوں کو دبانے کے لیے جو اقدام کر رہی ہے یہ فوج کی ذمہ داری بھی ہے اور احسن عمل بھی، استحکام پاکستان کے لیے ہر محب وطن پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور فوج کے اس عمل کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے ان خیالات کا اظہار امیر اعلیٰ عالمی دار ہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے ادارہ کے اہم اجلاس میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا یہ ناسور ملک اور قوم کو تباہی کے دہانے پر لے آیا ہے ، ملک کی اقتصادی حالت نازک ہو چکی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ استحکام پاکستان کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں، اجلاس میں علمائے اہلسنت سے اپیل کی گئی کہ مورخہ 28 فروری کا جمعہ اہلسنت کی مساجد میں استحکام پاکستان کے موضوع پر پڑھائیں اور ملک میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے دعائیں بھی کریں۔

اجلاس میں علامہ عبدالعزیز چشتی، قاری محمد سلیم زاہد، محمد سعید احمد صدیقی ، پروفیسر محمد نوید اقبال مجددی، علامہ سید خورشید شاہ، مفتی محمد یٰسین مجددی، علامہ محمد اشفاق مجددی، مفتی تنویر حسین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔