نارووال (خواجہ مظہر گنجیال) مجھے اس وقت انتہائی شرمندگی کا سامنا اٹھانا پڑا جب میں کچھ چھوٹے بچوں کو پاک فوج کی بہادری کے قصے سنا رھا تھا کہ اچانک ایک بچے نے سوال کر دیا کہ اگر ھماری فوج اتنی بہادر ھے تو بنگلہ دیش اور کارگل سے کیوں بھاگ آئی.
تو میرے دوستو کسی ملک کی فوج اور خفیہ ادارے چاھے جتنے بھی مضبوط ھو جائیں جب تک اس ملک کو کھوکھلا کرنے کے لئیے میر جعفر جیسے غدار زندہ رھیں گے تب تک اس ملک کی سالمیت کو خطرہ رھے گا.
ھم چاھے جتنے بھی گن گاتے رھیں اپنی پاک فوج کی بہادری کے بے سود ھیں کیونکہ یہ غدار دیمک ھمیں نقصان پہنچاتا رھے گا کبھی سقوط ڈھاکہ کی صورت تو کبھی ناکامی کارگل کی صورت.
اب ھمیں یہ ادراک کر لینا چاھئیے کہ پاک فوج اسی صورت میں مضبوط ھو گی جب ایک محب وطن قیادت ھمیں میسر ھو گی یا پھر پاک فوج خود برسر اقتدار ھو.