لاہور (جیوڈیسک) کل بھوشن یادیو بھارت کے شہری لیکن را سے تعلق نہیں یہ کہنا تھا بھارت سرکار کا جو اب ان کی مدد کے لیے کھل کر میدان میں آ گئی ہے۔
بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے اب یہ بھی مان لیا کہ کل بھوشن یادیو نیوی میں کمانڈر رہا ہے۔ انہوں نے بھارتی وزارت خارجہ سے کل بھوشن یادی کی ہر ممکن مدد کی سفارش بھی کر دی۔
پہلے لا تعلقی اور اب رہائی کی تگ و دو ظاہر کرتا ہے کہ کل بھوشن یادیو کی گرفتاری مودی سرکار کے لیے بڑا دھچکا ہے اسی لیے تو ان کی رہائی کے لیے تگ و دو کی جا رہی ہے۔