اوکاڑا: جدید مصورانہ خطاطی کے موجد، پاکستان کے نامور آرٹسٹ اور کیلیگرافر محمد اصغر مغل کے قرآنی فن پاروں کی نمائش 9 اکتوبر کو واشنگٹن (امریکہ ) میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابقجدید مصورانہ خطاطی کے موجد،اوکاڑا سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے نامور آرٹسٹ اور کیلیگرافرمحمد اصغر مغل کے ہاتھ سے تیار کیے گئے قرآنی فن پاروں کی نمائش 9 اکتوبر 2015ء بروز جمعہ ترکش امریکن کلچرل سینٹرواشنگٹن ڈی سی امریکہ میں منعقد ہوگی۔
نمائش میں 200 سے زائد مختلف آیات اور مختلف ڈیزائیننگ والے فن پارے رکھے جائیں گے،یہ نمائش دن 11 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گی،محمد اصغر مغل کے فن پاروں کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ بغیر برش کے ہاتھ کی مدد سے تیار کیے جاتے ہیں،اس سے قبل بھی یورپ،مڈل ایسٹ اور انڈیا میں متعدد مرتبہ ان کے فن پاروںکی نمائش ہو چکی ہے۔
پاکستانی حلقوں کا اس نمائش کے متعلق کہنا ہے کہ محمد اصغر مغل کے فن پاروں کی امریکہ نمائش پاکستان کے لیے بلاشبہ کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں،محمد اصغر مغل اس سے قبل 36ممالک کے مقابلہ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل ،لاتعدادشیلڈز، اور سرٹیفکیٹس حاصل کر چکے ہیں۔اصغر مغل کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔