پاکستانی فنکاروں نے بھارتی فلم انڈسٹری کو متاثر کیا ہے، انیل کپور

Anil Kapoor

Anil Kapoor

کراچی (جیوڈیسک) بھارتی اداکاراورفلم پروڈیوسر انیل کپور نے کہاہے کہ پاکستانی فنکاروں نے اپنی اداکاری سے بھارتی فلم انڈسٹری کو متاثر کیا ہے اس کے علاوہ وہ خود پاکستانی ڈراموں کے مداح ہیں۔

انیل کپور کا کہنا تھا کہ فوادخان اور سونم کپور نے بھارتی فلم خوبصورت میں ان کی سوچ کے مطابق کام کیا ہے‘ انہیں دونوں فنکاروں کے کام نے متاثر کیا اور فواد کی اداکاری نے فلم میں جان ڈال دی ہے۔

جسے بھارتی عوام نے بھی پسند کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے فنکاروں نے اگر مستقبل میں اسی طرح مشترکہ پراجیکٹ کئے تو نئے آنے والے فنکاروں کوبہت کچھ سیکھنے کوملے گا۔ انیل کپور کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اکیڈمی میں اداکاری سیکھنے والے بچوں کو پاکستانی ڈرامے دکھاتے ہیں۔

تاکہ انھیں ڈرامہ کی تکنیکی چیزوں سے آگاہی مل سکے۔ وہ خود بھی پاکستانی ڈراموں کے مداح ہیں، پاکستانی اداکارہ حنا دلپزیر کی اداکاری میں نیاپن دکھائی دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی چینلز میں پاکستانی ڈرامے نشر کرنا اچھی بات ہے اور اس کا سلسلہ جاری رہنا چاہیئے۔