لاہور (جیوڈیسک) ٹی وی اور فلم کے سینئر اداکار علی اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان میں فنکاروں کی قدر نہیں کی جاتی جو فن اور فنکار کی توہین ہے، فنکار کو اپنے عروج کے دنوں میں سر آنکھوں پر پٹھا کر رکھا جاتا ہے۔
اس کا دور ختم ہوتے ہی فراموش اور نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فنکار بہت حساس اور نرم دل رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں اور جب ان کو کام نہیں ملتا تو وہ اندر سے ٹوٹ جاتے ہیں اور اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو عام لوگوں سے زیادہ محسوس کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے 40سالہ کیریئر میں ہر طرح کے کردار ادا کیے ہیں جو آج بھی چاہنے والوں کے دلوں میں انمٹ نقوش چھوڑ چکے ہیں۔ فنکار وہ ہوتا ہے جو اپنے کردار میں ڈٖوب کر اداکاری کرے۔
علی اعجا ز نے کہا کہ آج کل کام نہیں کر رہا اور زیادہ وقت گھر میں ادبی کتابوں کے مطالعہ میں گزارتا ہوں۔