انچیون (جیوڈیسک) جنوبی کوریا میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملائیشیا کو شکست دیدی۔
میچ کے دونوں ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی تھی جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آئوٹ پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن مقررہ وقت اور پنالٹی شوٹ آئوٹ پر بھی میچ برابر رہا۔
میچ کا فیصلہ گولڈن گول پر ہوا۔ پاکستان نے ملائیشیا کیخلاف 5 کے مقابلے میں 6 گول کرکے سیمی فائنل میچ جیتا۔
پاکستانی گول کیپر عمران بٹ کی شاندار کارکردگی نے پاکستان کو جیت دلوائی۔ سیمی فائنل میں فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑی جیت کی خوشی میں سجدہ ریز ہو گئے۔
پاکستان ہاکی کے فائنل میچ میں اپنے روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گا۔ ایشین گیمز ہاکی کا فائنل 2 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے شروع ہو گا۔