پاکستان (جیوڈیسک)پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر ایشین انڈر سیکسٹین ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ سنگاپور میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو چھ صفر سے آوٹ کلاس کیا۔ قومی ٹیم کھیل کے آغاز سے چھائی رہی اور ملائیشیا کو شکست سے بچنے کو کوئی موقع نہیں دیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے محمد عتیق نے دو، سیکندر مصطفی ، زاہد ملک ، شان ارشان اور جنید منظور نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ ایونٹ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔