پاکستان (جیوڈیسک)پاکستان انڈر 16 ہاکی ٹیم نے یوتھ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت کر یوتھ اولمپکس کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
سنگاپور میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم ناقابل شکست رہی۔ فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عتیق نے دو، سکندر مصطفی، شان ارشاد اور عدیل لطیف نے ایک ایک گول سکور کیئے۔
ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم نے چائینیز تائی پے، چین، جاپان، سری لنکا ، ملائیشیا اور فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ جونیئر ٹیم کی فتح قومی ہاکی کے مستقبل کے لئے نیک شگون ہے۔