لاہور (جیوڈیسک) میڈیا سے گفتگو میں انضمام الحق ٹیم کی ناکامیوں پر ذرا دفاعی کھیلتے نظر آئے۔ فٹنس مسائل کا ذکر کیا اور کہا کہ ایک کے بعد ایک مقابلے نے بڑی پلاننگ کا موقع نہیں دیا۔
پاکستان کے کھلاڑیوں کی فٹنس عالمی معیار کی نہیں۔ ٹیسٹ قائد کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ مستقبل پر ان کی رائے لیں گے۔
ساتھ ہی واضح کر دیا کہ ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی ہیں۔ لیجنڈری بلے باز نے بھی امید دلا دی کہ انٹرنیشنل کرکٹر پی ایس ایل کے لیے لاہور آنے کو تیار ہیں۔