پاکستان (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بھارت جیسا روئیہ رکھے گا پاکستان بھی ویسا ہی جواب دینے پر مجبور ہوگا لاہور میں ذرائع سے سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا بھارت جیسا رویہ رکھے گا پاکستان بھی ویسا ہی جواب دینے پر مجبور ہو گا۔
ان کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت دو ایٹمی طاقتیں ہیں مذاکرات سے مسائل حل ہونے چاہئیں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا اگر پرانے حلقوں پر بلدیاتی انتخابات کروائے گئے۔
تو ستمبر تک کروا دئیے جائیں گے، نئی حلقہ بندیوں کی صورت میں دسمبر سے پہلے انتخابات نہیں کروائے جاسکتے، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے سے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی وجوہات ختم ہو گئی ہیں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بل 15 اگست تک اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔