پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح پر مذاکرات آج سے شروع ہوں گے جس میں پاکستان کی طرف سے پانچ ارب ڈالر کے نئے قرض کی درخواست دیئے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل ہو گئے۔ وزارت خزانہ، ایف بی آر اور سٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف کے وفد کو بریفنگ دی۔
مذاکرات کے دوران نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ، اقتصادی امورڈویژن اور پلاننگ ڈویژن کی کارکردگی پربریفنگ بھی دی گئی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی حالت بہتربنانے پر زور دیا۔
سرکلر ڈیٹ اور بجلی کی قیمتوں میں پائے جانے والے فرق کو دور کرنے کی تجویز دی گئی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے پانچ ارب ڈالرکے نئے قرض کی درخواست کر سکتا ہے۔