پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا آغاز کل دبئی میں ہوگا

Pak vs Australia

Pak vs Australia

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلے ٹیسٹ کا آغاز کل دبئی میں ہو گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح گیارہ بجے شروع ہوگا جبکہ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔ ٹیم میں عمراکمل، عبدالرحمان، جنید خان، وہاب ریاض اور خرم منظور کی جگہ توفیق عمر، محمد حفیظ، ذوالفقار بابر، حارث سہیل، یاسر شاہ، عمران خان اور احسان عادل کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم میں شامل کئے گئے بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز توفیق عمر کی دو سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ انجری کے شکار محمد حفیظ کو دوبارہ صحت مند ہونے کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔