پرتھ (جیوڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فاسٹ بولر مچل سٹارک اور آل راؤنڈر مچل مارش اور کرس لین پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کا تیسرا میچ جمعرات کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلوی بورڈ کے مطابق مچل سٹارک نے پچھلے چھ ماہ میں بہت کرکٹ کھیلی ہے، انھیں مسلسل کھیلنے کے بعد آرام کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب کندھے کی تکلیف میں مبتلا آل راؤنڈر مچل مارش کندھے کی تکلیف میں اضافہ ہو گیا ہے۔ فزیو تھراپسٹ کی جانب سے انہیں مکمل آرام اور علاج کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مچل مارش پاکستان کے خلاف مزید تین ایک روزہ میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ کرس لین کو بھی گردن کی تکلیف پیدا ہو گئی ہے۔
کرس تیسرے میچ میں تو حصہ نہیں لیں گے تاہم چوتھے اور پانچویں میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ معالجین کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔