میلبرن (جیوڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج میلبرن میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر بیس منٹ پر شروع ہو گا۔
قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی ان فِٹ ہونے کے باعث میچ میں شرکت نہیں کریں گے جبکہ قیادت محمد حفیظ کے ذمے ہو گی۔
شعیب ملک کی شرکت بھی مشکوک ہے۔ ایم سی جی کا میدان میزبان آسٹریلیا پر مہربان ہے۔ آسٹریلوی سرزمین پر گرین کیپس گزشتہ بائیس میچز میں سے اکیس ہار چکے ہیں۔