پرتھ (جیوڈیسک) پرتھ میں کھیلے جا رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم بیٹنگ کر رہی ہے۔
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے،فتح کی صورت میں قومی ٹیم عالمی رینکنگ میں آٹھویں سے ساتویں نمبر پر آ جائے گی۔
تیسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔کپتان اظہر علی تاحال فٹ نہ ہوسکے اس لئے ایک بار پھر قیادت پروفیسر حفیظ کے کاندھوں پرہے،کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ان کی نگاہیں صرف جیت پر ہیں۔
تیسرے ون ڈے کے لیے پاکستان کی ٹیم میں محمد حفیظ (کپتان)، شرجیل خان، بابر اعظم، اسد شفیق، شعیب ملک،عمر اکمل،محمد رضوان، عماد وسیم، محمد عامر ، حسن علی اور جنید خان شامل ہیں، یہی وہی ٹیم ہے جس نےدوسرے ون ڈے میں کامیابی حاصل کی تھی اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
آسڑیلیا کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔مچل اسٹارک اور مچل مارش کوتیسرے ون ڈے میں آرام دیاگیا ہے۔پیٹرہینڈس کوم پہلا ون ڈے کھیل رہےہیںجبکہ مچل اسٹارک کی جگہ بیلی اسٹینلے ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔
ّآسٹریلیا کی ٹیم میں عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ (کپتان)،ٹریوس ہیڈ، ہینڈز کومب،میکس ویل، میتھیو ویڈ، جیمز فولکنر، پیٹ کیومنس،ہیزل ووڈ اور بیلی اسٹینلے شامل ہیں۔