راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ فرانس نے اپنے بارہ لوگوں کی موت پر سارے یورپ کو اکٹھا کر لیا، ہمارے پچاس ہزار سے زائد لوگ دہشت گردی کا شکار ہو چکے ہیں مگر حکمران ابھی تک سکولوں کی دیواریں اونچی کر رہے ہیں
جرات مند قیادت ہی پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چٹیاں ہٹیاں میں امام بارگاہ ابو محمد میں بم دھماکے کی جگہ کا معائنہ، لواحقین ابن رضوی، شمیم حیدر اور دیگر سے اظہار تعزیت اور شہداء کی بلندیء درجات کیلئے دعاء کرتے ہوئے کیا۔