پیٹ کی خواتین دھرنے میں عید منانے کیلئے پر عزم

Pakistan Awami Tehreek

Pakistan Awami Tehreek

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کی خواتین انقلابی دھرنے میں عید منانے کیلئے پرعزم، کہتی ہیں کہ اقتدار کے ایوانوں کے سامنے عید منانے کا مزہ ہی کچھ اور ہو گا، ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھی انقلابی خواتین کے حوصلے ماند نہیں پڑے۔

قائد کے حکم پریہ خواتین مرمٹنے کوبھی تیار ہیں، خواتین کا کہنا ہے کہ انقلاب کیلئے گھروں سے نکلی ہیں، ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے عید الضحی کا دن بھی ان ہی خیموں میں مذہبی عقیدت واحترام سے منائیں گے۔

خواتین نے عید پرپنڈال میں چوڑیاں، مہندی، باربی کیو اور دعوتوں کے خوب مزے اڑانے کا بھی سوچ رکھا ہے، انقلابی خواتین کا کہنا ہے تبدیلی ہمیں کوئی پلیٹ میں رکھ کرنہیں دے گا،، ہمیں قربانیاں دینا ہوں گی۔