لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے ہم خیال جماعتوں کا اجلاس کل بلالیا جس میں حکومت مخالف تحریک موخر کئے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے بلائے جانے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ق)، سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت مسلمین اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما شریک ہوں گے۔ اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔
اجلاس میں کارکنوں کی رہائی اور حکومت کے خلاف مقدمات قائم کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی جب کہ حکومت مخالف تحریک شمالی وزیرستان میں آ پریشن مکمل ہونے تک موخر کئے جانے کابھی امکان ہے۔