اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کا وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کیخلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ ،عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے۔
کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت اب حکومت کو نہیں بچا سکتی ، ملک میں ظلم اور جبر کی انتہا ہو چکی ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومتی مظالم کیخلاف میری اور عمران خان کی جنگ مشترکہ ہے اور ہم دونوں اس جنگ میں ضرور کامیاب ہوں گے۔
طاہر القادری نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنے کے دوران مرنے والے کارکنوں کی موت کی ذمہ داری وزیر اعظم اور وزیر داخلہ پر عائد ہوتی ہے۔
اس لئے ان دونوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا جائے گا۔ انہوں نے دھرنے میں شریک کارکنوں کو صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد پیش کی۔