بھکر (جیوڈیسک) جمیل اسٹیڈیم میں ہونے والے جلسے میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سمیت اہم رہنما خطاب کریں گے۔ جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جلسہ گاہ میں بیس ہزار سے زیادہ کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ بارہ فٹ بلند اسٹیج بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
جلسہ گاہ میں داخلے کیلئے دو اور واپسی کیلئے تین راستے بنائے گئے ہیں۔ جلسے کی سیکورٹی کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس کے سات سو اہلکار تعینات ہونگے۔ عوامی تحریک کے پانچ سو رضاکار بھی سیکورٹی فرائض نبھائیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کو تحصیل دریا خان سے قافلے کی صورت میں جلسہ گاہ لایا جائے گا۔