پاکستان عوامی تحریک کے کارکن جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوگئے

Pakistan Awami Tehreek

Pakistan Awami Tehreek

اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی تحریک کےکارکن آب پارہ میں جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ طاہر القادری ابھی جلسہ گاہ نہیں پہنچے ،جلسہ آج 11 بجے ہونے کا امکان ہے۔

عوامی تحریک کےکارکنوں کوپارٹی انتظامیہ نےپیکٹس میں ناشتہ دیا۔پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کے قائد جب تک کہیں گے وہ یہاں سے نہیں جائیں گے۔