عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد پر نظر بندی ہوسکتی ہے

Mohammad Tahir ul-Qadri

Mohammad Tahir ul-Qadri

پیرس (بیورو رپورٹ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد پر نظر بندی ہوسکتی ہے ،اگر ڈاکٹر طاہر القادری نے تعاون نہ کیا تو انہیں گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہارسینئر صحافی اور اخبار جہاں کے نمائندہ فرانس راجہ منظور جنجوعہ نے سفارتی ذرائع سے ملنی معلومات کی روشنی میں کیا ۔انکی معلومات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کرکے انکی لاہور کی رہائش گاہ پر نظر بند کیا جاسکتاہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی نظر بندی کا فیصلہ حکومتی سطح پر کیا گیا ہے نظر بندی کی حمایت عسکری قیادت بھی کرسکتی ہے کیونکہ موجودہ حالات میں افواج پاکستان کسی قسم کی افراتفری قبول نہیں کرے گی۔ وفاقی حکومت کو یہ بھی اطلاعات ہیں کہ طالبان ڈاکٹر طاہر القادری پر خو د کش حملہ کرسکتے ہیں۔