پاکستان آئیڈل نوجوان سر تال پکی کرنے میں مصروف

Show ayydl Pakistan

Show ayydl Pakistan

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی فضاوں میں آجکل موسیقی کے سب سے بڑے شو پاکستان آئیڈل کی گونج سنائی دے رہی ہے، موسیقی کے دیوانے مقابلے کی دھن میں ہروقت گنگناتے دکھائی دیتے ہیں۔

لے کاری کے مقابلے میں شرکت کے خواہشمند نوجوان اپنی تان اور سر پکے کرنے میں مصروف ہیں۔ پارک ہو، یا کالج لان، ہر جگہ فضاوں میں سر ہی سر بکھرے ہیں۔ پاکستان آئیڈل بننے کی خواہش نوجوانوں کے دل میں مچل رہی ہے۔