پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن چھے ماہ کے اندر الیکشن کرانے کی ہدایت

Badminton

Badminton

لاہور (جیوڈیسک) بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن نے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کو آئینی باڈی قرار دیتے ہوئے چھے ماہ کے اندر الیکشن کرانے کی ہدایت کر دی۔

پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کا ایگزیکٹو باڈی اور جنرل کونسل کا اجلاس لاہور میں ہوا۔ فیڈریشن کے صدر میاں افتخار کا کہنا تھا کہ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کی جانب سے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کو آئینی باڈی تسلیم کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔

بیڈمنٹن کی بہتری کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ اس حوالے سے ایگزیکٹو باڈی میں خواتین کی نمائندگی سے بہتری کی جانب سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ 28 سے 31 جنوری کو راولپنڈی میں رینکنگ بیڈمنٹن چمپئین شپ کا انعقاد کریں گے جبکہ مارچ میں نیشنل بیڈمنٹن چمپئین شپ کا انعقاد کیا جائے گا۔