پاکستان بیت المال سکول چندہ میں یوم والدین کے تقریب سے خطاب

مہمند ایجنسی: پاکستان بیت المال سکول چندہ میں یوم والدین کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایجنسی ایجوکیشن افسر سید محمد خان نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود محکمہ تعلیم کی کارکردگی اچھی ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ ایجنسی میںتعلیمی شرح روز بروز بڑھ رہی ہے۔انہوں نے طلباء پر زورد یا کہ وہ دل لگا کر پڑھیں۔اور تعلیم کے حصول پر بھر پور توجہ دیں۔کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتی۔ اور تعلیم ہی کے بدولت کوئی معاشرہ ترقی کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کا مقابلہ کرکے ایجنسی میں تعلیم کی بہتری کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کو احکامات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے تحصیلوں میں روزانہ کی بنیادوں پرتعلیمی اداروں کا معائنہ کرکے اساتذہ کے حاضریاں چیک کیا کریں۔انہوں نے مذید کہا کہ تعلیم دینا ایک مقدس فریضہ ہے۔

اساتذہ کو چاہیے کہ وہ دلجمعی سے طلباء کو پڑھائیں۔پروگرام کے اخر میں ایجوکیشن افسر سید محمد خان،اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر سردار حسین،بیت المال افسر عبدالباری شاہ اور پرنسپل نے پوزیشن ہولڈر طلباء میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئے۔