لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک اور سنیئرنائب صدر نیشنل پارٹی میر طاہر بزنجو آج 23 نومبر 3 بجے نیشنل پارٹی پنجاب کے پبلک سیکریٹریٹ کا افتتاح کریں گے۔
نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری طالب حسین کے مطابق گڑھی شاہو لاہور نزد کراچی پھاٹک میں پارٹی کے صوبائی دفتر کا باقاعدہ آغاز کرنے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے قائدین تشریف لائیں گے۔
نیشنل پارٹی کے تمام عہدیداران وکارکنان سے شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔