پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

Pakistan Vs Bangladesh

Pakistan Vs Bangladesh

ڈھاکا (جیوڈیسک) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 17 اپریل کو میرپور میں ہوگا جب کہ دوسرا اور تیسرا ایک روزہ میچ بھی میر پور میں ہی 19 اور 22 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی 24 اپریل کو میرپور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کا پہلا میچ 28 اپریل کو کھلنہ جب کہ دوسرا 6 مئی سے میرپور میں شروع ہو گا۔