میرپور (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کیخلاف پاکستانی بیٹنگ دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز مشکلات کا شکار ہے، پاکستانی اوپنر محمد حفیظ 8 رنز بنانے کے بعد وکٹ کیپر مشفیق الرحیم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔
اس سے قبل بنگلہ دیش کے کپتان مشفیق الرحیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی۔
پاکستان کے دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی سمیع اسلم تھے جو 19 رنز بنا کر تیج الاسلام کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے۔