کراچی (جیوڈیسک) پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش ٹیم کو سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں 28 رنز سے شکست دیدی ہے ۔پاکستان کے ہدف 125 رنز کے تعاقب میں بنگلا دیشی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 96رنز بناسکی۔
ڈیفنس کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں پاکستانی کپتان ثنا ء میر نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیااور مقررہ 20 اوورز میں بسمہ معروف کے 65 اور جوریہ ودود کے 44 رنز کی بدولت 124 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش ویمن ٹیم 20 اوورز میں صرف 96 رنز بناسکی ،پاکستان ٹیم سیریز کے پہلے ہی میچ میں 28 رنز فاتح رہی۔ گرین شرٹ کی طرف سے انعم امین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔