کھلنا (جیوڈیسک) کپتان اظہر علی کی قیادت مین تین میچز کی ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم نے بوم بوم کی قیادت میں واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی ہتھیار ڈالے۔
شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتطار ہے کہ اب ٹیسٹ سیریز میں جیت کو ترستے گرین شرٹس مصباح الحق کی قیادت میں فتح کا کھاتہ کھول پائیں گے یا ٹیسٹ میں بھی بنگال ٹائیگرز ہی دھاڑیں گے۔سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں نے کھلنا میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق تمام پلیئرز مکمل فٹ ہیں اور سبھی نے دو گھنٹے سے زائد وقت تک ٹریننگ کی۔ پریکٹس میں کھلاڑیوں نے کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی تینوں شعبوں میں اپنی خامیاں دور کرنے کی بھرپور کوشش کی۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے پریس کانفرنس میں جیت کے عزم کا اظہار کیا۔