حیدر آباد (جیوڈیسک) خواتین کے ہاتھوں کو سجانے والی رنگ برنگی چوڑیاں بنانے والی صنعت زبوں حالی کا شکار ہے۔ پاکستان میں چوڑیاں بنانے کا اعزاز صرف حیدر آباد کو حاصل ہے۔
ہر تہوار کے موقع پر خواتین اپنے ہاتھوں کو چوڑیوں سے سجا کر خوشی محسوس کرتی ہیں مگر ایسا لگتا ہے کہ خواتین کی اس خوشی کو کسی کی نظر لگ گئی ہے، چوڑی کی صنعت اگر زوال پذیرہوئی تو بڑے پیمانے پر بے روزگاری جنم لے سکتی ہے۔