اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہو گا، تمام قرضے بروقت واپس کئے جائیں گے۔ میں ادویہ سازی کی صنعت کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے پاکستان کی ریٹنگ منفی 34 سے بڑھ کر پلس ٹو پر چلی گئی ہے۔
آئندہ تین سال کے دوران قومی معشیت کی بدحالی دور کر دیں گے جس کے بعد تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے کو ریلیف دیا جائے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ہیلتھ سروسز سارہ افضل تارڈ نے کہا کہ فارما انڈسٹری کا مطالبہ جائز ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہونا چاہئے۔