لاہور (جیوڈیسک) پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے 21 ویں آئینی ترمیم کرکے قوم کو مایوس کیا۔ آج 21 ویں آئینی ترمیم کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 21 ویں ترمیم کے خلاف یوم سیا ہ منایا جائے گا تاہم سائلین کی سہولت کے لیے عدالتوں میں ہڑتال نہیں ہو گی
بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز پر کالے جھنڈے لہرائیں گے۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ججوں، وکلا، گواہوں اور ملزموں کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کردی جائے، ججوں کی تقرری میرٹ پر نہ ہوئی تو جوڈیشل کمیشن سے نمائندہ واپس بلالیں گے۔ اعظم نذیر تارڑ نے مطالبہ کیا کہ فوجی عدالتوں کے بجائے موجودہ عدالتوں سے ہی کام لیا جائے۔