لاہور (جیوڈیسک) پاکستان بار کونسل کی اپیل پر لاہور میں وکلاء نے ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں سانحہ ڈسکہ کے خلاف جزوی عدالتی بائیکاٹ کر دیا، ہائیکورٹ میں سکیورٹی انتظامات رینجرز نے سنبھال لیے۔
سانحہ ڈسکہ کے خلاف پاکستان بار کونسل کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتوں میں وکلاء جزوی طور پر پیش ہو رہے ہیں جبکہ یوم احتجاج بھی منایا جا رہا ہے۔
اسی حوالے سے وکلاء کے اجلاس بھی منعقد ہوں گے جس کے بعد پی ایم جی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جبکہ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نپٹنے کیلئے رینجرز کے دستے تعینات ہیں اور تاحال سکیورٹی انتظامات پولیس کے حوالے نہیں کیے گئے۔