پاکستان جنگ نہیں چاہتا، مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے

Air Chief Marshal Tahir Rafique Butt

Air Chief Marshal Tahir Rafique Butt

کراچی (جیوڈیسک) ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 جاری ہے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل طہر رفیق بٹ نے نمائش کا دورہ کیا اور اسٹالز کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی وفود نے جے ایف سیون ٹی اور مشاق طیاروں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی سے جنگ نہیں چاہتا جنگ مسلط کی گئی تو ماضی کی طرح منہ توڑ جواب دیں گے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکااللہ نے بھی نمائش کا معائنہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے تعاون سے لڑاکا بحری جہاز کی تیاری جاری ہے۔

پاکستان کے تیارکردہ میزائل بوٹس میں کئی ممالک نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستانی ساخت ہتھیاروں کو اچھے برآمدی آرڈرز مل جائیں گے۔ نمائش میں غیرملکی کمپنیوں نے بھی اپنے اسٹال لگائے ہیں۔