پاکستان سے شکست پر بھارت غصے سے پاگل، پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف ایکشن کا مطالبہ

IHF

IHF

بھوبنیشور (جیوڈیسک) چمپئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست بھارتی قومی کو ہضم نہیں ہوئی، سیمی فائنل میں بھارتی تماشائیوں کے غلیظ جملوں کا جواب دینے پر پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف ایکشن کا مطالبہ کر دیا۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ بھارت نے آئی ایچ ایف پر دبائو ڈالا ہے کہ سیمی فائنل میں اشارے کرنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی کی جائے بصورت دیگر وہ آئندہ کسی انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی نہیں کرے گا۔

دوسری طرف آئی ایچ ایف نے بھارت کیجانب سے ایسی کسی بھی دھمکی کو نظر انداز کر دیا ہے اور پاکستان کیخلاف کسی بھی ایکشن سے انکار کر دیا ہے۔