پاکستان میں پرندے کا شکار کرتے عرب شیخ بھارتی سرحد پار کر گئے

Houbara

Houbara

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان میں فالکن قسم کے پرندے کا شکار کرتے ہوئے ایک عرب ملک کے شیخ بھارتی سرحد پار کر گئے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شیخ ایک گاڑی پر چار سے پانچ لوگوں کے ساتھ houbara نامی پرندے کا شکار کر رہے تھے کہ جے صالمر کے قریب ٹینوٹ سرحد عبور کر گئے جس پر بی ایس ایف کے اہلکاروں نے سرحد عبور کرنے والوں کو چیلنج کیا اور انہیں خبردار کیا۔

بھارتی فورسز نے اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیا اور پاکستانی رینجرز کے ساتھ فلیگ میٹنگ بلائی اور اس واقعے کے خلاف ایک احتجاجی نوٹ تھمایا۔ رپورٹ کے مطابق سرد ممالک سے آنے والا یہ پرندہ اس بار کم تعداد میں پاکستان کی طرف آیا جس سے عرب کے شاہی خاندان کے افراد کو اس کا شکار کھیلنے میں مشکل پیش آئی، پہلی بار حکومت پاکستان نے اس پرندے کے شکار پر پابندی عائد کی ہے، تا کہ اس کی تعداد میں اضافہ ہو سکے۔